کلبرگی :6؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )ہیلی کوپٹر کی لینڈنگ کےلئے بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ کے آس پاس پلاسٹک تھیلیاں اور کچرا ہونے کی وجہ سے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے ہیلی کوپٹرکو ضلع کے جیورگی تعلقہ کے قریب لینڈنگ کےلئے کافی سرکس کرنی پڑی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جیورگی شہرمیں بی جےپی کی وجئے سنکلپ یاترا کے افتتاح کےلئے یڈیورپا بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تھے۔ یڈیورپاکی ہیلی کاپٹر جیسے ہی لینڈنگ کے لئے نیچے اترنے لگی تو اس کی تیز ہواؤں سے عارضی پیڈ کے قریب موجود پلاسٹک تھیلیاں اور کچرا اڑنے لگا اور ہیلی کوپٹر دھول میں غائب ہوگیا تو پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتےہوئے ہیلی کوپٹر کو لینڈنگ کے بجائے دوبارہ اوپر لے اڑا۔ اور وہیں اوپر چکر کاٹنے لگا۔ تب تک وہاں موجود افسران ،پولس اور سرکاری عملہ پلاسٹک اور کچرا وغیرہ صاف کیا جس کے بعد دوسری مرتبہ لینڈ کرنے کی کوشش کی اور کامیابی کے ساتھ ہیلی کوپٹر کو لینڈ کرانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر لینڈنگ کےلئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے عارضی ہیلی پیڈ تیار کرنا تھا۔ لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی صاف صفائی اور تیاری کئےبنا ہی لینڈنگ کےلئے منظوری دئیے جانےپر پائلٹ نے سخت اعتراض جتایا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ لینڈنگ کےدوران پروٹوکول پر عمل آوری نہ کئے جانے کی خبر ہے۔